بیوی کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے والا مفرور شوہر گرفتار

حیدرآباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) بیوی کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے والے مفرور شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ میرپیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران 38 سالہ شخص کے یادیا عرف گری کو گرفتار کرلیا جو پیشہ سے کیاب ڈرائیور ہے جو جلیل گوڑہ کا ساکن ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوسری شادی کرنے کی دھمکی اور کردار پر شبہ کرتے ہوئے یادیا اس کی بیوی 30 سالہ انیتا عرف سری لتا کو خودکشی پر مجبور کیا ۔ ان کی شادی 12 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں شادی کے چند ماہ بعد ہی سے سری لتا کو یادیا مبینہ طور پر زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کر رہا تھا ۔ گذشتہ ایک سال قبل ذہنی اور جسمانی اذیت میں اضافہ ہوا تھا ۔ ایک مرتبہ اس نے بیوی کو شدید زدوکوب کیا تھا اور زائد جہیز کیلئے مارپیٹ کیا تھا ۔ تاہم اس کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گذشتہ چند روز سے گرفتار خاطی شخص اس کی بیوی کو دوسری شادی کے نام پر دھمکانے لگا ۔ 15 مئی کو نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر اس نے اس کی بیوی سے جھگڑا کیا اور چلا گیا ۔ جو واپس نہیں آیا ۔ دوسرے دن سری لتا نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلی اور فوت ہوگئی ۔ پولیس نے آج اس شخص کو گرفتار کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔