شمس آباد۔/22اپریل ، ( سیاست نیوز) میلاردیو پلی پولیس نے بیوی کا قتل کرنے والے شوہر کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ تفصیلات کے بموجب پولک بورا 40 سالہ سیکوریٹی آفیسر ساکن بابل ریڈی نگر میلاردیوپلی متوطن ارونا چل پردیش کی شادی 2002 میں ہوئی تھی جنہیں تین بچے تھے ۔ گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے دونوں میں طلاق ہوگیا جس کے بعد اس نے 2010 میں دوسری شادی ٹٹوبورا سے کرلی اور 2013 میں وہ روزگار کیلئے حیدرآباد منتقل ہوا اور میلاردیوپلی میں کرایہ کے مکان میں دوسری بیوی کے ساتھ رہتا تھا۔