حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) لنگرحوض کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی کا قتل کرنے کے بعدخودکشی کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ آج کی اولین اوقات میں پیش آئی اس واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی جہاں ویرا بابو نامی 50 سالہ شخص نے اپنی 45 سالہ بیوی نوکارتنم کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا اور اس کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیشہ سے کارپینٹر ویرا بابو ساکن پدماشالی نگر لنگرحوض بیوی کے کردار پر شبہ کرتا تھا اور اس بات کو لیکر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ پولیس لنگرحوض نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔