مظفر نگر 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون ٹیچر کے اغواء کے تقریباً ایک سال بعد اس کے شوہر کے خلاف ایک کیس درج رجسٹر کرلیا گیا ہے۔ اس کی دوسری بیوی اور اس کا بھائی مفرور بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے کہاکہ اطہر خاں کے علاوہ اس کی بیوی روبینہ اور بھائی خضر کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ شاملی ضلع میں کھنڈالا ٹاؤن میں متاثرہ خاتون کے بھائی نے پولیس میں اغواء کی شکایت درج کروائی تھی۔ رانی ایک خانگی اسکول کی ٹیچر ہے جس کا 9 جولائی 2013 ء کومبینہ طور پر اُس وقت اغواء کیا گیا تھا جب وہ شاملی میں اپنے اسکول جارہی تھی۔ اس کے خاندان والوں نے الزام عائد کیا تھا کہ اس خاتون کا اغواء کرکے ملزمین نے قتل کردیا ہے۔ پولیس نے اغواء کا کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔