حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں بیوی کے میکہ جانے پر دلبرداشتہ خانگی ملازم نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 26 سالہ اے گنیش ساکن راجندر نگر کی شادی سال 2017ء میں انورادھا سے ہوئی تھی اور زچگی کیلئے پانچ ماہ قبل میکہ گئی ہوئی تھی۔ لڑکا پیدا ہونے کے باوجود بھی وہ اپنے سسرالی مکان واپس آنے سے انکار کردیا جبکہ گنیش اسے بار بار اصرار کررہا تھا۔ بیوی کے انکار سے دلبرداشتہ شوہر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔