شمس آباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع پلونیگوڑہ میں شوہر نے بیوی سے ناجائز تعلقات کے شک پر ایک شخص پر حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب پلونیگوڑہ کے ساکن وینکٹیش نے اس کی بیوی کے ساتھ یادگیری نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات کی شک کی بناء اس پر آج کلہاڑی سے مبینہ حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا ۔ زخمی یادگیری کو دواخانہ منتقل کرتے ہوئے شمس آباد پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔۔