بیوی سے علحدہ رہنے والے شخص کی خودکشی

حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) بیوی سے علحدہ رہنے والے ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ نریڈمیڈ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 47 سالہ نند کمار نے یہ انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ نند کمار اولڈ نریڈمیڈ علاقہ کا ساکن تھا ۔ دو سال قبل اس کی بیوی نے اس کے خلاف جہیز ہراسانی کے معاملہ میں کیس درج کروایا تھا ۔ جس کے بعد یہ دونوں میاں بیوی علحدہ رہنے لگے تھے ۔ تنہائی اور بیوی سے علحدگی سے نند کمار دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔