بیوی سے عدم ملاقات پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) پسند کی شادی کرنا ایک شخص کے لئے موت کا سبب بن گیا۔ نریڈ میٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ وینسینٹ ماریو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا نریڈ میٹ گوتم نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ اس کی شادی سال 2016 میں ہوئی تھی۔ اس کی شادی اس کی پسند سے لینا عرف جارج سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے ان کے گھر والے راضی نہیں تھے اور شادی کے بعد سے لینا اور ماریو بہت کم ملاقات کرتے تھے اور ہفتہ میں ایک دن لینا ماریو سے ملاقات کرتی تھی۔ یہ لوگ علحدہ مکان لے کر زندگی گذار رہے تھے۔ 21 اکٹوبر کو مقررہ وقت کے مطابق لینا جارج ماریو سے ملنے نہیں آئی جس سے تنگ آکر اس نے خود سوزی کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا۔ نریڈ میڈ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔