حیدرآباد /27 جون ( سیاست نیوز ) بیوی کی ضد کے آگے ذہنی تناؤ کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ صنعت نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ پرنجیو پوار جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ فتح نگر صنعت نگر میں رہتا تھا ۔ میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد اس شخص کی بیوی مائیکے چلی گئی اور واپس نہیں آرہی تھی ۔ شوہر کی جانب سے بیوی کو واپس اپنے گھر لانے کی ہر و کوشش ناکام ہوگئی ۔ لیکن بیوی کی ضد نہیں بدلی جس سے تنگ آکر اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔