حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کثرت سے شراب نوشی اور بیوی سے جھگڑا ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ یہ واقعہ چندرائن گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 45 سالہ بالاجی کل رات فوت ہوگیا ۔ وہ کثرت سے نشہ اور بیوی سے جھگڑے کے بعد روزانہ کے معمول کی طرح سوگیا ۔ جو صبح نیند سے بیدار نہیں ہوا ۔ تشویش کا شکار اس کے افراد خاندان نے اسے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کیشوگری چندرائن گٹہ علاقہ کا ساکن بالاجی کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ اس کی بیوی جیوتی بار بار اسے شراب کے نشہ سے منع کرتی تھی تاہم وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔