حیدرآباد ۔ 22 نوaمبر (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے اپنے دوست کے مکان میں خودکشی کرلیا۔ یہ واقعہ بیگم پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ اے وینکٹیش نے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ وینکٹش گذشتہ دو دنوں سے اپنے ساتھی کے مکان میں رہ رہا تھا جو اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد ساتھی کے یہاں آ گیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ پیشہ سے خانگی ملازم وینکٹیش کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔