حیدرآباد /17 جون ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ جیون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جیون کا اس کی بیوی پویترا سے جھگڑا ہوا تھا اور بیوی جھگڑے کے بعد اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر جیون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
برقی شاک کی زد میں
آکر ایک شخص فوت
حیدرآباد /17 جون ( سیاست نیوز ) لنگر حوض کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ جنگایا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ سائی نگر عطاپور کے ایک مکان میں کام کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ لنگر حوض پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔