بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ راملو جو پیشہ سے مزدوری کرتا تھا ۔ اس کی بیوی نے جھگڑے کے بعد اس کا گھر چھوڑ دیا تھا اور اپنے مائیکے چلی گئی ۔ پولیس کے مطابق یہ شخص کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا اور نشہ کی حالت میں بیوی سے جھگڑنا اس کی عادت تھی ۔ پولیس ملکاجگیری نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔