حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) جواہر نگر کے علاقہ میں بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ ارون جو پیشہ سے مزدور تھا ملکارم علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ گذشتہ چند روز سے کام پر نہیں جارہا تھا اور کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ اس نے نشہ کی حالت میں اپنی بیوی سے جھگڑا کیا اور کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس جواہر نگر مصروف تحقیقات ہے ۔