حیدرآباد 14 نومبر (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 33 سالہ سریش نامی شخص نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سریش کنٹلور حیات نگر میں رہتا تھا۔ اس کی بیوی کے پاس ایک غلہ تھا اور غلّہ میں تقریباً 2 ہزار روپئے تھے۔ سریش اپنی بیوی سے غلّہ کے دو ہزار کی رقم دینے کا مطالبہ کررہا تھا۔ اور بیوی پر زور دے رہا تھا تاہم اس کی بیوی مسلسل انکار کررہی تھی۔ اس بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا اور سریش نے بیوی کو مار پیٹ کی جس کے بعد سریش کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی۔ بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔