حیدرآباد۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے بوئن پلی علاقہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چٹی کمار ساکن باپوجی نگر اپنی بیوی دیوالماں سے اکثر حالت نشہ میں جھگڑا کیا کرتا تھا ۔ شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر بیوی نے اپنے مکان کو چھوڑدیا تھا اور پڑوسی کے مکان میں منتقل ہوگئی تھی ۔ میاں بیوی کے درمیان اکثر مئے نوشی کو لیکر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور کل بھی اس نے اپنی بیوی سے جھگڑا کیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ پڑوسی کے مکان منتقل ہوگئی تھی ۔ بیوی کے اس رویہ سے دلبرداشتہ چٹی کمار نے اپنی جھونپڑی میں لنگی سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بوئن پلی پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔