حیدرآباد۔/5جولائی، ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ چھتری ناکہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 30سالہ لیبر ملیش نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ ملیش گولی پورہ علاقہ کا ساکن تھا جس نے بیوی سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔