بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

حیدرآباد۔/22جون، ( سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ وینکٹ رمنا جو کتہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا شراب کے نشہ کا عادی تھا اور کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا اور نشہ کی حالت میں مکان پہنچ کر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔ جس دن یہ کثرت سے شراب نوشی کرتا اس دن بیوی کو مار پیٹ کا نشانہ بھی بناتا تھا۔ گزشتہ روز بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔

بے روزگار نوجوان کی خودکشی
حیدرآباد۔/22جون، ( سیاست نیوز) ملازمت کی تلاش میں ناکامی اور مالی پریشانیوں کا شکار ایک بے روزگار نوجوان نے خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ انیل کمار جو طالب علم تھا روزگار کی تلاش کررہا تھا اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ یہ نوجوان ملازمت کرنا چاہتا تھا تاکہ اس کی معاشی حالت میں سدھار آسکے اور اخراجات کا مسئلہ حل کیاجائے تاہم ملازمت کی تلاش میں مسلسل ناکامی کے باعث وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے پھانسی لیکر انتہائی اقدام کرلیا۔