حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودسوزی کرلی ۔ پولیس سعیدآباد کے مطابق 35 سالہ سدھیر گوڑ جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا ۔ سعیدآباد کے علاقہ سنکیشور بازار میں رہتا تھا ۔ گذشتہ دنوں اس شخص کی بیوی شوہر سے جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔ اس لئے یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔