بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی

حیدرآباد /29 مارچ ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑوں سے پریشان شخص نے بہنوائی کے مکان میں خودسوزی کرلی ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 36 سالہ پردیپ کمار جو ایک خانگی کالج میں لیب اسسٹنٹ کا کام کرتا تھا ۔ پردیپ کمار بھونیشور کا ساکن تھا ۔ یہاں سائبرآباد کے علاقہ دولہ پلی میں رہتا تھا ۔ پردیپ اکثر اپنے بہنوائی سے ملاقات کیلئے آیا کرتا تھا ۔ اور یہاں رہتا تھا ۔ پردیپ کا اس کی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا اور پولیس سمجھتی ہے کہ پردیپ نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔