بیوی سے جھگڑے کے بعد آٹو ڈرائیور کی خود کشی

حیدرآباد  19جولائی ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے سے دلبرداشتہ ایک آٹو ڈرائیور نے برقی تار پکڑ کر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ایس آر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ کے راجو جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے اور اس کی بیوی لکشمی جو خانگی ہسپتال میں آیا کا کام کرتی ہے کے درمیان آئے دن قرض کی ادائیگی کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ آج صبح بھی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس سے راجو دلبرداشتہ ہوگیا اور مکان کے قریب واقع برقی کھمبے پر چڑھ کر برقی تار کو پکڑ لیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر جھلس گیا ۔ ایس آر نگر پولیس نے انتہائی جھلسی ہوئی حالت میں راجیو کو دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دیا ۔