حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ ملیش نے خودسوزی کرلی ۔ ملیش رحمت نگر یوسف گوڑہ علاقعہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد 27 ڈسمبر کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر خود کو آگ لگالی تھی ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس جوبلی ہلز مصروف تحقیقات ہے ۔
حیات نگر میں خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /31 / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ 53 سالہ کے بھاسکر رامنا جو جواہر لال نہرو اربن رنیول مشن کالونی اڈکمیٹ حیات نگر علاقہ کے ساکن روی کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کمرے کا دروازہ بند کرنے کے بعد سیلنگ فیان سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس حیات نگر نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔