بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ راجندرنگر پولیس کے مطابق 45 سالہ شاریا نے کل رات درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ شخص پیشہ سے لیبر تھا جو بنڈلہ گورہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا اور شاریا رات اپنے گھر پہونچا اور باہر چبوترے پر سوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے یہ شخص حالت نیند سے بیدار ہوا اور اس نے درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔