بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) بیوی کے ساتھ جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ سعیدآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ لنگیا جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ سعیدآباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ لنگایا اور اس کی بیوی پدما کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا ۔ جس نے دلبرداشتہ ہوکر آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔