بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ ہنمنت راؤ پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا  راجیو گرہا کلپا علاقہ میں رہتا تھا ۔ راؤ کل رات نشہ کی حالت میں اپنے گھر پہونچا اور نشہ کی حالت میں بیوی سے اس کا جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے بعد اس نے رات دیر گئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
گرے ہاؤنڈس ہیڈ کوارٹرس کے قریب سے خاتون کی نعش برآمد
حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) نارسنگی پولیس نے گرے ہاونڈ ہیڈ کوارٹر کے قریب سے ایک خاتون کی نعش برآمد کرلی ہے ۔ تاہم اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خاتون جس کی عمر 30 تا 40 سال کے درمیان پائی جاتی ہے ۔