حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) جگت گیری گٹہ کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے بحث و تکرار کے بعد خودسوزی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 21 سالہ چاند پاشاہ جو پیشہ سے مزدور تھا، جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن محمد اسحاق کا بیٹا تھا، مکان تبدیل کرنے کے تعلق سے چاند پاشاہ کا اس کی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ بحث و تکرار کے بعد اس نے موٹرسیکل سے پٹرول نکال کر خودسوزی کرلی۔ یہ واقعہ 18 ستمبر کو پیش آیا تھا۔ شدید جھلسی ہوئی حالت میں زیرعلاج چاند پاشاہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔