بیوی حاملہ ، متشکی شوہر کا دیہاتیوں پر حملہ ،تین زخمی

حیدرآباد۔9مارچ ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں آج ایک مشتبہ نیم پاگل شخص کلہاڑی سے کئے گئے حملے میں تین افراد کو زخمی کردیا ‘ جن میں ایک پولیس کانسٹبل بھی شامل ہے ۔ ڈی ایس پی ( بیلم پلی سب ڈیویژن) رمنا ریڈی نے کہا کہ ضلع کے تانڈور پولیس اسٹیشن کے روبرو ایک کلہاڑی بردار شخص پہنچ گیا اور دو مقامی افراد پر اچانک حملہ کردیا ۔ اس دوران ایک کانسٹبل جو ان افراد کو بچانے کیلئے وہاں پہنچا تھا اس پر بھی حملہ کیا گیا ۔ مسٹر ریڈی نے مزید کہا کہ ’’ چند مقامی افراد نے مشتبہ طور پر ذہنی معذور اس شخص پر قابو پالیا اور اس کی پٹائی کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا ۔ ملزم کو پہلے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ‘ بعد ازاں مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا جائے گا ۔ ایک دوسرے پولیس عہدیدار نے کہا کہ حملہ آور کی دماغی حالت کے بارے میں طبی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اس کے خلاف کارروائی کا تعین کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایم سرینواس اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کیا کرتا تھا ‘ وہ اپنی بیوی کے حاملہ ہونے کی اطلاع پر برہم ہوگیا اور حالت برہمی میں مقامی افراد پر کلہاڑی سے حملوں پر اتر آیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرینواس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔