حیدرآباد /2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی اور والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ محمد اسد جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ وادی مصطفی پہاڑی شریف میں رہتا تھا ۔ اسد نشہ کا عادی بن گیا تھا اور اس نے نشہ ترک کرنے کے بجائے وائٹنر سے نشہ کر رہا تھا ۔ اسد کی بیوی اور والدہ اس کی اس حرکت سے پریشان تھیں ۔ گذشتہ روزجب یہ شخص مکان پہونچا تو اس کی بیوی اور والدہ نے اسے شدید ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اسد نے انتہائی اقدام کرلیا ۔پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔