حیدرآباد /21 جنوری ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ چیوڑلہ میں دو کمسن لڑکیوں کو زہر دینے کے انسانیت سوز واقعہ میںکمسن لڑکیوں کی موت کے بعد آج علاج کے دوران ان کی والدہ بھی فوت ہوگئی ۔ یاد رہے کہ اس خاتون اور کمسن لڑکیوں کو اس کے شوہر نے زہر دے دیا تھا ۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ ہریجا لکشمی جو پیشہ سے لیبر اور آنندم نامی شخص کی بیوی تھی ۔ علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ آنندم جو دھارور میں رہتا ہے اپنی بیوی لکشمی اور دو کمسن لڑکیوں انوشا اور سریشا کو اس نے 16 جنوری کے دن زہر دے دیا تھا ۔ اس وقت دو لڑکیاں فوت ہوگئی تھیں اور لکشمی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جو آج فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آنندم لڑکیوں کی پیدائش پر برہم تھا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
بلندی سے گرنے سے مزدور فوت
حیدرآباد /21 جنوری ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں بلندی سے مشتبہ طور پر گرنے سے ایک مزدور فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ ایس روی جو پوچماں باغ ضلع رنگاریڈی علاقہ کا ساکن تھا ۔ 16 جنوری کے دن وہ کام کے دوران عمارت کی بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ سرور نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔