حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) بیوی اور خسرو کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو پولیس رچہ کنڈہ سائبر کرائم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 35 سالہ سنجے بیرم ساکن آر کے پورم بنگلور متوطن وشاکھاپٹنم کو گرفتار کرلیا جو اس کی بیوی کو ناقابل بیان اور قابل اعتراضات پیامات روانہ کر رہا تھا اور شدید ہراساں کر رہا تھا ۔ بیوی اور خسر کے فون پر قابل اعتراض مواد اور دھمکیاں دے رہا تھا ۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2017 جون اس کی شادی ہوئی تھی جس نے اپنے آپ کو سی ٹی ایس کا ملازم بتایا تھا ۔ جو غلط ثابت ہوا ۔ اس شخص کی بیوی ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی ۔ شادی کے بعد شوہر نے اس کی ملازمت کو ترک کروا دیا اور اپنے ساتھ بنگلور لے گیا جہاں 10 روز گذرنے کے بعد اس نے زائد جہیز کیلئے ہراسانی شروع کردی ۔ خاتون اسکے رویہ سے تنگ آکر مایئکے چلی آئی ۔ بیوی سے بدلہ لینے کیلئے شوہر نے ہراسانی شروع کردی اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔