بیوی اور بیٹے کے قتل ، سافٹ ویر انجینئر کی خودکشی

حیدرآباد۔/25جون، ( پی ٹی آئی) اتر پردیش کے ضلع مرادآباد سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویر انجینئر نے علاقہ مادھا پور کے ایک اپارٹمنٹ میں واقع گھر میں اپنی بیوی اور کمسن بیٹے کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلیا۔ 32سالہ منیش راؤ اور اس کی بیوی 32سالہ سیویتا کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں تھے اور شبہ ہے کہ منیش نے اتوار کی شب اپنی بیوی اور پانچ سالہ بیٹے کا قتل کرنے کے بعد پھانسی لے لیا۔ مادھا پور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کے نرسمہلو نے یہ اطلاع دی اور کہا کہ اس گھر سے آج بدبو آرہی تھی اور پڑوسیوں نے شبہ کرتے ہوئے پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس نے دروازہ کھول کر معائنہ کیا جہاں منیش کی نعش برقی پنکھے سے لٹکتی پائی گئی جبکہ اس کی بیوی اور بیٹے کی نعشیں بستر پر پڑی پائی گئیں۔