حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز ) چھتریا ناکہ پولیس نے غلام مرتضی سنسنی خیز قتل کے مقدمہ کو حل کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل انسپکٹر چھتری ناکہ سید عبدالقادر جیلانی و ڈی ایس آئی محمد تقی الدین نے بتایا کہ 40 سالہ محمد احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جس نے کل اپنی بیوی 36 سالہ غوثیہ بی اور 13 سالہ لڑکی رخصانہ بیگم کا قتل کردیا تھا اور شراب نوشی کیلئے گھریلو ملازمہ اپنی بیوی غوثیہ بی سے پیسہ مانگا کرتا تھا اور شراب نوشی کیلئے رقم نہ دینے پر بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا ۔ بیوی اور بیٹی کے قتل کے بعد احمد مفرور تھا ۔ جس کو اندرون 24 گھنٹے پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سید عبدالقادر جیلانی ایڈیشنل انسپکٹر نے بتایا کہ ماں پر حملہ آور اپنے والد کو روکنے کی کوشش کے دوران احمد نے بیٹی کو بھی قتل کردیا ۔ چھتری ناکہ پولیس نے احمد کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔