حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بیوی اور بچے کی موت سے دل برداشتہ ایک شخص نے خود سوزی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 45 سالہ مہیش نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ مہیش روڈا میستری نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ گذشتہ چند روز قبل اس کی بیوی اور اس کے چند عرصہ بعد اسکا بیٹا فوت ہوگیا تھا جس سے یہ شخص ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے 5 اکٹوبر کے دن خود سوزی کرلی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔