حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی (سیاست نیوز) بیوی اور بچوں کی دوری سے دلبرداشت ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس حدود میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس نے نوین ریڈی کے مکان کا دروازہ توڑ کر اس کی مسخ شدہ نعش کو جو پھانسی پر لٹکی ہوئی تھی، کمرہ سے باہر نکالا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے نوین ریڈی کے مکان سے ایک خودکشی نوٹ برآمد کیا۔ نوین ریڈی کی عمر 35 سال بتائی گئی ہے جو حبشی گوڑہ میں رہتا تھا ۔ پو لیس کو شبہ ہے کہ دو تا تین دن قبل نوین ریڈی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ہوگی جو اپنی بیوی اور بچوں کی تنہائی سے دلبرداشت ہوگیا کہ اس کی بیوی اور بچے گزشتہ دو سال سے اس سے دور رہے اور اس کا کاروبار بھی بند ہوگیا تھا اور وہ بیروزگار ہوگیا تھا، پولیس نے یہ بات بتائی ہے ۔ پولیس عثمانیہ یونیورسٹی نے بتایا کہ یہ تفصیلات نوین ریڈی کے خودکشی نوٹ سے دستیاب ہوئی ہیں۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔