حیدرآباد۔/20اکٹوبر، ( سیاست نیوز) دیوالی تہوار کے موقع پر بیوی بچوں سے دوری ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی۔ صنعت نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 45سالہ نرسمہا راجو نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پیشہ سے خانگی ملازم نرسمہا راجو کے والدین نہیں ہیں اور وہ تنہا اپنی بیوی بچوں کے ساتھ صنعت نگر حدود میں رہتا تھا۔ گزشتہ دنوں اس شخص کی بیوی اپنے بچوں کے ساتھ دیوالی تہوار منانے میکے چلی گئی جس پر دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے