بیویوں کے مائیکے سے عدم واپسی پر دل برداشتہ شوہروں کی خودکشی

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیویوں کے جھگڑے اور مائیکے سے واپس نہ آنے کی زد پر دلبرداشتہ دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات عنبرپیٹ اور کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 39 سالہ پروین کمار جو خانگی ملازم تھا ۔ عنبرپیٹ میں رہتا تھا ۔ اس کی شادی سال 2002 میں ارونا نامی خاتون سے ہوئی تھی ۔ دو سال قبل ارونا اپنے مائیکے چلی گئی اور واپس نہیں آرہی تھی ۔ ان میاں بیوی کے درمیان ہر چھوٹی بات پر جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ بیوی کے مائیکے چلے جانے کے بعد پروین کمار نے شراب نوشی شروع کردی تھی اور شراب کے نشہ کا عادی بن گیا تھا اور بیوی کو گھر واپس آنے کی درخواست کر رہا تھا تاہم بیوی کے انکار پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لے لی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 38 سالہ کرسٹیفر جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا چند روز قبل سے وہ پریشان تھا ۔ اس کی بیوی گھر میں پیش آئے جھگڑے کے بعد اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر کرسٹیفر نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔