حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر اور کیسرا پولیس حدود میں دو افراد نے بیویوں کی ہراسانی سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ تروپتی جو قسمت پور گنڈی پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص کی بیوی نے جھگڑا کرنے کے بعد اس کا گھر چھوڑ دیا تھا اور 10 دن سے مائیکے میں تھی ۔ اس بات سے دل برداشتہ ہو کر تروپتی نے خود کشی کرلی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 55 سالہ رمیش جو ان کی ریڈی پلی علاقہ میں رہتاتھا اس شخص نے بیوی کے روزانہ کے جھگڑوں سے دل برداشتہ ہو کر گذشتہ روز خود سوزی کرلی ۔ جس کو فوری علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔