حیدرآباد۔/4ستمبر، ( سیاست نیوز) باجوپلی اور لالہ گوڑہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے بیویوں سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی۔ باجو پلی پولیس کے مطابق 28سالہ وٹھل جو خانگی ملازم تھا نظام پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ کل رات اس شخص کا اس کی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 38 سالہ یادگیری جو پیشہ سے پینٹر تھا لالہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ خرابی صحت کے اور بیوی کی مبینہ ہراسانی سے یہ شخص تنگ آچکا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔