بیویوں سے جھگڑوں پر شوہروں کی خودکشی

حیدرآباد  /27 جون ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں بیویوں سے جھگڑے کے بعد دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 35 سالہ شیخ احمد علی جو پیشہ سے خانگی ملازم حافظ بابا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا 22 جون کو بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور اس نے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 38 سالہ گنگا راجو جو پیشہ سے ڈرائیور اس کی بیوی اسے کافی پریشان کرتی تھی ۔ آئے دن میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا ۔ جس نے 20 جون کو بیوی سے جھگڑے کے بعد خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔