کریم نگر۔ 4 اپریل (فیاکس) حافظ عبدالحکیم خاں (نائب صدر صفا شاخ کریم نگر) کی اطلاع کے بموجب ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی 5 تاریخ کو دفتر صفا شاخ کریم نگر پر بعد نماز عصر بیوگان و معذورین میں وظائف کی تقسیم عمل میں آئے گی، لہٰذا مولانا محمد کاظم الحسنی (صدر صفا شاخ کریم نگر) نے وظیفہ یافتگان سے کہا ہے کہ وہ وقت پر نماز عصر سے پہلے اپنے شناختی وظیفہ کارڈ کے ساتھ پہنچ کر اپنا وظیفہ حاصل کرلیں۔