اس بات کا خیال بھی رکھیں کہ آپ کو صرف اپنے چہرے کی نمی کو محفوظ نہیں رکھنا ہے بلکہ پورے جسم کی موئسچرائزنگ کا اہتمام کرنا ہے۔ خاص طور سے جسم کے خشک ترین حصے جیسے کہ ہاتھ اور کہنیاں وغیرہ۔ بلیچ اور اسکرب کا استعمال کم سے کم کریں اور تین ہفتے سے پہلے بلیچ اور اسکرب نہ کریں کیونکہ ان کا زیادہ استعمال جلد کو خراب کرسکتا ہے۔
٭ ہونٹوں کا شمار جسم کے خشک ترین حصوں میں ہوتا ہے ان میں چونکہ موئسچرائزنگ گلینڈز نہیں ہوتے اس لئے یہ موسم کے اثرات کے باعث بہت جلد پھٹ جاتے ہیں۔ خشک موسم کے علاوہ دھوپ کی تیزی، وٹامن کی کمی اور بار بار زبان پھیرنے سے بھی ہونٹ پھٹ جاتے ہیں۔ لپ بام لگانے سے ہونٹ جلدی ٹھیک ہوجاتے ہیں لیکن باہر جانے سے پہلے ایسا لپ بام لگائیں جس میں سن بلاک شامل ہو۔ یاد رہے کہ آپ کی جلد اور ناخن ہی آپ کی مجموعی صحت کا پتہ دیتے ہیں۔ اس لئے ان کا خیال رکھیں تاکہ آپ صحت مند رہیں اور خوبصورت اورجواں نظر آئیں۔