بیوٹی ٹپس

٭ کاغذی لیموں کے ایسے ٹکڑے جن میں سے رس نچوڑ لیا گیا ہو ان کو فریج میں سنبھال کر رکھیں اور فارغ وقت میں چہرے اور ہاتھ پر ہلکے ہلکے رگڑتی رہیں اور تقریباً پندرہمنٹ کے بعد چہرے کو تازہ پانی سے دھولیں ۔ چہرہ دھونے کے بعد جلد پر کولڈ کریم یا بالائی کی مالکش کریں جلد جھریوں سے محفوظ اور تروتازہ رہے گی ۔
٭ ایک عدد لیموں کا رس لے کر اس میں دس تولہ شہد ملادیں ۔ اس کو چہرے پر لیپ کرلیں اور پندرہ بیس منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔ آپ دیکھیں گی کہ تین چار ہفتے کے استعمال کے بعد ہی زبردست نتائج برآمد ہوں گے ۔ واضح رہے کہ یہ نسخہ آپ روزانہ رات کو سونے سے پہلے یا فرصت کے وقت استعمال کرسکتی ہیں ۔رات کو چہرے کو اچھی طرح صاف کریں اور صبح کو میکس فیکٹر کا سکن ٹانک لگائیں ۔ میکس فیکٹر کا ہینڈلوشن ہاتھوں پر مستقل لگائے رکھنے سے جھریاں پیدا نہیں ہوتیں ۔
٭ اگر چہرے پر کیل مہاسے نکل آئیں تو مولی کے پتے پیس کر منہ پر لیپ کرلیں
٭ کچا دودھ مہاسوں پر ملیں
٭ آٹے کا بورا اور دودھ ملاکر لٹی بنالیں اور چہرے پر لیپ کرنے کے آدھے گھنٹے بعد منہ دھولیں
٭ جائفل کو دودھ میں مکس کرکے گاڑھا گاڑھا لیپ منہ پرکریں۔