بیوٹی ٹپس

اگر ایڑیاں پھٹنا شروع ہوجائیں تو ایک لیموں کا چھلکا پیس لیں ، اس میں ایک چائے کا چمچ گلیسرین ایک چمچہ گلاب کا عرق ملاکر ایک کریم تیار کرلیں ۔ رات کو سونے سے پہلے پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگاکر صبح پیر دھولیں ۔
چند دنوں میں پھٹی ہوئی ایڑیاں ٹھیک ہوجائیں گی ۔ روکھے بالوں میں چمک پیدا کرنے کیلئے سرد ھونے کے بعد ایک مگ پانی میں ایک لیموں کا رس ملاکر سر دھولیں ۔ صرف اسی پانی سے اس سے بالوں میں چمک آجاتی ہے ناخنوں کی چمک کیلئے آپ لیموں کے چھلکے سے جس میں نمی موجود ہو ناخن کا مساج کریں ۔ ناخن صاف اور چمکدار ہوجائیں گے ۔ آنکھوں کے حلقے پر کچے آلورگڑیں یا آلو کا رس لگالیں ۔ روزانہ صبح ایک ماہ تک ایک عدد سیب کھائیں اور پانچ منٹ بعد ایک گلاس دودھ پی لیں ۔ مالٹے کا رس پی لیں اور چھلکے کو باریک پیس کر ایک چٹکی ہلدی اور سرسوںکے تیل کی چند بوندیں شامل کرکے آنکھوں کے حلقوں پر لگائیں ۔ حلقے جلد ہی ختم ہوجائیں گے ۔