حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں بیوٹیشن لڑکی نے بیوٹی پارلر میں مبینہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 23 سالہ سیدہ سمیہ ساکن فلک نما نے علاقہ راجندر نگر میں پارٹنر شپ میں بیوٹی پارلر قائم کیا تھا اور کل شام اس نے اچانک مبینہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کو وہاں سے خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شعیب احمد نامی نوجوان خودکشی کا سبب ہوسکتا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔