بیوٹیشن خاتون کی عصمت ریزی کا سنگین واقعہ آٹو ڈرائیورس دو سگے بھائی گرفتار

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ قطب اللہ پور میں بیوٹیشن خاتون کی عصمت ریزی کا سنگین واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دو آٹو ڈرائیوس جو آپس میں سگے بھائی بتائے گئے ہیں اس واردات کو انجام دیا ۔ یہ بیوٹیشن خاتون جس کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے ۔ دو آٹو ڈرائیوس کو ہوس کا شکار ہوگئی ۔ خاتون اپنے مکان چنتل جانے کیلئے رات 9 بجے کے قریب آٹو میں سوار ہوئی تھی ۔ آٹو میں ڈرائیور کے علاوہ اس کا ساتھی اور خاتون کے سوائے کوئی نہیں تھا ۔ خاتون جو چنتل جانا چاہتی تھی اس خاتون کو تنہا دیکھ کر دو ڈرائیورس نے آٹو کے رخ کو موڑ دیا اور ایک سنسان مقام پر آٹو لے جاکر اس 30 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کی اور فرار ہوگئے ۔ اس خصوص میں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس بالانگر مسٹر این نرسمہاریڈی نے بتایا کہ خاتون کے ساتھ پیش آئے ظالمانہ اقدام میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو افراد نریش 32 سالہ اور سریش 30 سالہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیورس تھے ۔ اے سی پی بالانگر نے بتایا کہ خاطیوں کے خلاف پولیس سخت کارروائی کرے گی ۔