بین الاقوامی کانفرنس میں مئیر نظام آباد کی شرکت

نظام آباد:8؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مئیر نظام آباد شریمتی آکولہ سجاتا نے حیدرآباد میں منعقدہ بین الاقوامی مئیر کے کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر مئیر نظام آباد نے شہر کو اسمارٹ سٹی کی حیثیت سے ترقی دینے کیلئے فنڈس کی منظوری اور کاموں ے بارے میں نمائندگی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس اجلاس میں میٹرو پالیٹی سٹیزن کے مئیر کے علاوہ دیگر عہدیدار شرکت کررہے ہیں ۔ اس اجلاس کا آغاز سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر عبدالکلام، مرکزی شہری ترقیات وینکیا نائیڈو،گورنر نرسہمن، چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے کیا ہے۔ اختتامی اجلاس میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی، وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کررہے ہیں ۔