بین اضلاع محروس مجرم پر پی ڈی ایکٹ

کریم نگر۔/26اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈکیتی چوری لوٹ مار اور ڈرانے دھمکانے  اور دھوکہ دہی کو اپنا پیشہ بنالینے والے مجرم پداپلی ضلع پالا کرتی منڈل راما راؤ پلی کے متوطن رام ٹنکی راجو عرف راجکمار پر بروز منگل پی ڈی ایکٹ کی عمل آوری کے تعلق سے سی پی کملاسن ریڈی نے واقف کروایا۔ غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث پُرامن ماحول میں بگاڑ پیدا کرنے والے ، موٹر سیکلوں کی چوری ، مقفل گھروں میں سرقہ اور راہ چلتے افراد پر حملے، لوٹ مار کرتے ہوئے پولیس کے لئے درد سر بن چکا تھا۔ کریم نگر ضلع مسققر جیل میں محروس رام ٹنکی جیلر کی موجودگی میں پی ڈی ایکٹ کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات حوالے کئے گئے۔ رام ٹنکی راجو عرف راجکمار پر 13 سے زائد چوری، سرقہ کے مقدمات درج ہیں۔ اس کا بھائی رام ٹنکی ماریا اور کچھ معاون افراد کے ساتھ مل کر دیگر اضلاع میں گھوم پھرتے ہوئے کریم نگر رام گنڈم کمشنریٹ کے بشمول جگتیال میں 2010 میں 2016 تک کئی ایک سرقہ کی واردات میں ملوث ہونے کے ثبوت مہیا ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ غیر سماجی سرگرمیوں میں بھی وہ ملوث تھا۔ اس پر نگاہ رکھی گئی تھی۔ لیکل پلی انسپکٹر پی روی نما پور سی آئی کرناکر راؤ کی کمشنر نے ستائش کی۔ پی ڈی شعبہ انچارج پنڈری نے بھی اس میں کلیدی رول ادا کیا جس کی کملاسن ریڈی نے ستائش کی۔

 

کریم نگر سے تقریباً تین لاکھ افراد کی ورنگل روانگی
کریم نگر۔/26اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل میں منعقد شدنی ٹی آر ایس کے جلسہ عام میں ضلع کریم نگر سے تقریباً 3 لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔ اس بات کا انکشاف ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزارآر ٹی سی بسیں، خانگی گاڑیاں پروگرام کیلئے جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کریم نگر سے ایک لاکھ 60ہزار، حضو ر آباد سے 50ہزار افراد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ پداپلی سے 40ہزار سے زائد ، سرسلہ سے بھی 40ہزار سے زائد عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔