بین اسٹوکس ونڈے سیریز سے دستبردار

لندن۔یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انگلش آل راؤنڈ ر بین اسٹوکس آسٹریلیا کیخلاف ونڈے سیریزکیلئے انگلش اسکواڈ سے دستبردار ہوجائیں گے۔ ان کی جگہ ڈیوڈ مالان کو موقع دینے کا امکان ہے۔ بین اسٹوکس کو شاہراہ پر مار پیٹ تنازعہ میں اپنے مقدمے کی عدالتی سماعت کا انتظار ہے اور اگر کراؤن پراسیکیوشن سروس ان پر الزامات عائد کرتی ہے تو ان کی ٹیم میں نمائندگی مشکل ہو جائے گی۔ اگرچہ انہیں ونڈے اسکواڈ میں شامل کیاگیا لیکن انگلش بورڈ واضح کرچکا ہے کہ ان کا ٹیم میں انتخاب کا انحصار پولیس تحقیقات پر ہے۔ بین اسٹوک انگلش کرکٹ ٹیم کے لئے حالیہ دنوں میں اہم کھلاڑی بن چکے تھے اور وہ ٹیم کو تنہا کامیابی دلوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن مذکورہ تنازعہ کے بعد نہ صرف وہ ایشس سیریز میں ٹیم کی نمائندگی سے محروم ہوئے بلکہ اب ونڈے سیریز سے بھی انھیں دستبردار ہونا پڑا ہے۔