بین اسٹوکس اور میٹ پرائیر کا رویندر جڈیجہ کے خلاف بیان

لندن 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) رویندر جڈیجہ اور جیمس اینڈرسن کے مابین پیش آئے تکرار کے واقعہ نے آج ایک نیا رخ اختیار کرلیا جبکہ انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں نے جڈیجہ کے خلاف بیان دیا ہے ۔ ان دونوں نے کہا کہ جڈیجہ نے انگلش بولر کی طرف پلٹ کر انہیں بیٹ دکھایا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ انگلش کرکٹرس بین اسٹوکس اور میٹ پرائیر نے میچ ریفری ڈیوڈ بون کے سامنے یہ بیان دیا اور کہا کہ جڈیجہ نے جیمس اینڈرسن کو دھمکانے کے انداز میں بیٹ دکھایا تھا اور انگلش بلے باز کا جو بھی رد عمل تھا وہ اپنے دفاع میں تھا ۔ اینڈرسن کے خلاف جو الزامات عائد کیا گیا ہے اس کی سماعت یکم اگسٹ کو مقرر کی گئی ہے ۔ جڈیجہ پر پہلے ہی جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ہندوستانی کپتان دھونی اس پر ناراض بھی ہیں۔