بینک یونینوں / اسوسی ایشنوں کا اجرت میں اضافہ کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اجرت کے تصفیہ پر بینک یونینوں / اسوسی ایشنوں کے شدید ہڑتال کے فیصلہ کے ردعمل میں انڈین بینکس اسوسی ایشن نے بتایا کہ آئی بی اے بینکوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو اجرت ( ویج ) تصفیہ کے لیے بینکوں کی جانب سے دئیے گئے مینڈیٹ پر عمل کرتی ہے ۔ آئی بی اے کی نیگوشیٹنگ کمیٹی عوامی شعبہ کے بینکوں کے ساتھ خانگی شعبہ کے بینکوں کے سی ایم ڈیز پر مشتمل ہوتی ہے جو بائی پارٹیٹ تصفیوں کے لیے فریقین ہیں نے اکٹوبر 2012 سے رائیٹ ایرنسٹ میں ویج نیگوشیشن کا آغاز کیا ہے ۔ مباحث کے 14 راونڈ اب تک ہوئے اور دو بڑے مسائل یعنی تعمیل کی موثر تاریخ اور ڈی اے کا ضم کیا جانا مستحکم طریقہ سے طئے ہوئے ہیں ۔ آئی جی اے کی نیگوشیشن کمیٹی میں ویج نیگوشیشن سے متعلق امور پر مباحث ہوئے مزید بحث طویل فورم یعنی آئی بی اے کی مینجنگ کمیٹی اور تمام بینکوں کے چیرمین کے درمیان غیر مبہم انداز میں ہوئے جس میں کہا گیا کہ یونینوں / اسوسی ایشنوں کا 23% اضافہ کا مطالبہ ناقابل برداشت ، بے بنیاد ، بہت زیادہ اور غیر شعوری ہے ۔ لہذا آئی بی اے نے یونینوں / اسوسی ایشنوں سے اپیل کی کہ احتجاجی راستہ کو ترک کریں اور بات چیت کا راستہ اپنائیں ، اس اپیل کے باوجود کونسلیشن میٹنگس ہڑتال کو ختم اور اس مسئلہ کو حل نہ کرسکے اور یونینیں / اسوسی ایشن 12 نومبر کو ہڑتال پر چلی گئیں ۔ اس کے بعد زونل ریلے کی ہڑتالیں 2 دسمبر تا 5 دسمبر ہوئیں تاہم آئی بی اے اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ ہے اور یونینوں / اسوسی ایشنوں کے ساتھ متفقہ طور پر اس کو حل کرنا چاہتی ہے ۔۔